ہندوستان

کورونا کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ، کیرالہ میں صورتحال تشویشناک :حکومت

نئی دہلی9ستمبر(ہندوستان اردو ٹائمز) ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد ریاست کیرالہ سے آرہی ہے مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں43263 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے32000 سے زیادہ کیسز صرف کیرل ریاست سے ہیں۔ پچھلے ہفتے آنے والے کورونا وائرس کے کل نئے کیسز میں سے تقریباََ68 فیصد کیرالا سے ہیں۔

 

مرکزی سیکرٹری وزرات صحت نے مزیدکہاہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی 50 فیصد سے تھوڑی کم ہے جو کہ پہلی لہرمیں تھی۔ انہوں نے کہاہے کہ ملک میں صرف کورونا کی دوسری لہر دیکھی جا رہی ہے جو ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہاہے کہ اس وقت ملک کے صرف 38 اضلاع میں روزانہ 100 سے زائد کیسز آرہے ہیں۔ کیرالہ اور مہاراشٹر ملک میں کل فعال معاملات میں61 فیصدہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close