
نئی دہلی ، 2 جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 2 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1698 ہے۔وزارت صحت کے مطابق اب تک ویکسین کی 220.10 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 ہزار 239 خوراکیں دی گئیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو 226 نئے کیس درج کیے گئے تھے۔ دوسری جانب جمعہ کو 243 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے کورونا کی صورتحال سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیاتھا ،یاد رہے کہ ایکس بی بی .1.5 ویریئنٹ کا پہلا کیس ہفتہ کو گجرات میں پایا گیا تھا، یہ اومیکرون کی بدلی ہوئی خوفناک شکل ہے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کے درمیان تلنگانہ میں 900 ڈاکٹرس اور 5000 اسٹاف نرسوں کی بھرتی کی جائے گی۔ اتوار یعنی یکم جنوری سے بھارت میں چین جیسے 6 ممالک سے آنے والوں کے لیے ا?ر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہو گیا ہے۔اتر پردیش میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کو یہاں کورونا کے 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گورکھپور کے مہاراج گنج ضلع میں ایک ہی دن میں 3 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔
اس کے علاوہ گورکھپور، بہرائچ، گونڈا اور پریاگ راج میں ایک ایک مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وقت ریاست میں کل 50 ایکٹو کیسز ہیں۔ ان میں سے 43 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ باقی اسپتالوں میں داخل ہیںہریانہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ اضلاع میں نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گروگرام سمیت دو دیگر اضلاع میں 5 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہریانہ کے محکمہ صحت نے لوگوں سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔