اہم خبریں

کنہیا کمار جلد ہی ہوں گے کانگریس میں شامل ، راہل گاندھی سے کرچکے ہیں ملاقات

نئی دہلی،16؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم کنہیا کمار جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی ہے۔ حالانکہ کانگریس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کنہیا کمار کو صرف بہار اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی گئی تھی ، لیکن اس وقت بات نہیں بن سکی تھی ، ابھی حال ہی میں کنہیا کمار نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ایسی صورت حال میں مانا جا رہا ہے کہ وہ جلد کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ کانگریس کے پاس کنہیا کمار کے لیے ایک الگ منصوبہ ہے ، جس پر عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر کا انتخاب بہار میں ہونا ہے۔ اس اعلان کے بعد کنہیا کمار کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کنہیا کمار اپنی پارٹی سی پی آئی سے ناراض ہیں۔ یہ ناراضگی بہار انتخابات کے دوران اس وقت سامنے آئی تھی جب کنہیا کمار نے انتخابات کی مہم سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کنہیا کمار مغربی بنگال انتخابات کے دوران بھی پارٹی سے دور رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close