عجیب و غریبمدھیہ پردیش

کمزور عورت پر ظلم : شوہر کو کاندھوں پر بٹھا کر گھمایا گیا،تشدد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی (ہندوستان اردو ٹائمز)  سفاکیت کی انتہا ہوگئی، سزا کے طور پر کمزور عورت کے کندھے پر اس کے شوہر کو بٹھا کر پورے گاؤں کا چکر لگوایا گیا۔

ریاست مدھیہ پردیش میں عورت پر ظلم کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں قبائلی خاتون پر صرف اس لیے بے دردی سے تشدد کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر گھر سے فرار ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گاؤں کے مردوں کے ایک گروپ کو عورت کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون کو دوسرے مرد کے ساتھ مبینہ تعلقات کی سزا دی گئی تھی۔

 

پولیس کے مطابق 30سالہ خاتون کے شوہر کو گاؤں والوں کے سامنے اسے بے دردی سے پیٹتے ہوئے دیکھا گیا اور بعد میں خاتون کے کاندھوں پر اس کے شوہر کوبٹھانے پر مجبور کیا گیا۔

ویڈیو میں گاؤں والے بھی اس پر جوتوں کے ہار ڈالتے نظر آرہے ہیں، خاتون تین چار دنوں سے لاپتہ تھی اور بعد میں اسے اپنے دوست کے ساتھ مل گئی۔

پولیس رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر سمیت نو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف حملہ، ہنگامہ آرائی، خاتون کو مجرمانہ دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بعد ازاں خاتون کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کرائی، اپنے بیان میں خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 15 سال کی عمر میں شادی ہوئی اور اس کا شوہر اسے ہراساں کرتا تھا اس لیے وہ گھر سے بھاگ گئی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button