جموں کشمیر

کشمیر کے بانڈی پورہ میں دومبینہ جنگجو ہلاک

سری نگر26ستمبر(ہندوستان اردو ٹائمز) جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مقابلے میں دو نامعلوم مبینہ جنگجوہلاک ہوگئے ہیں۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایاہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے وٹنیرا علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایاہے کہ سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

عہدیدار نے کہاہے کہ مقابلے میں دودہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ مقابلے کے مقام سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close