جموں کشمیر

کشمیر میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ، موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل

سری نگر،04؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) سید علی شاہ گیلانی کی موت کے بعد وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں اکٹھاہونے پر پابندیاں جاری ہیں اورہفتہ کی صبح موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ بند کردی گئی۔ کل رات انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی تھی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ گیلانی کا طویل علالت کے بعد بدھ کی رات یہاں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔ان کی موت کے بعد احتیاط کے طور پر وادی میں پابندیاں عائد کی گئیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وادی کے بیشتر حصوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم کچھ علاقوں میں لوگوں کے نقل وحمل میں رعایت دی گئی ہے۔سرینگر اور حیدر پورہ کے پرانے علاقے میں پابندیاں جاری ہیں۔ گیلانی حیدر پورہ کے رہائشی تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں حیدر پورہ علاقے میں گیلانی کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کی نقل و حمل کو روکنے کے لیے بیرکیڈڈنگ لگائی گئی ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ دو دن تک معطل رہنے کے بعد جمعہ کی رات انٹرنیٹ سروسز اور موبائل ٹیلی فون سروس بحال کردی گئی تھی۔ تاہم ہفتہ کی صبح موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کردی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close