دہلیکشمیر

کشمیری پنڈت قتل کے تحقیقات کی عرضی سپریم کورٹ سے مسترد

نئی دہلی، 19ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز ) سپریم کورٹ نے کشمیری پنڈتوں کے قتل اور ان کی نقل مکانی سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ عرضی کشمیر میں ایک دہشت گرد کے ہاتھوں مارے گئے ٹیکا لال تپلو کے بیٹے آشوتوش تپلو کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے کشمیری پنڈتوں کے قتل اور اخراج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے انہیں درخواست واپس لینے کو کہا ہے۔

درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ اس طرح کی درخواستیں پہلے بھی خارج ہو چکی ہیں۔ اس سال مارچ میں بھی ایک کشمیری پنڈت تنظیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے 2017 کے حکم کے خلاف کیوریٹو پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ اس حکم میں، عدالت نے 1989-90 اور اس کے بعد کے سالوں کے دوران کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کی انکوائری کی درخواست کو خارج کر دیا۔’روٹس ان کشمیر‘کی طرف سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیا گیا،

جس نے 24 جولائی 2017 کو رٹ پٹیشن اور 25 اکتوبر 2017 کو نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ عدالت نے ان درخواستوں کو اس بنیاد پر خارج کر دیا تھا کہ کیس میں 27 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ثبوت دستیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button