قومیکشمیر

کشمیرکی صور ت حال کاہندو،مسلم سب کونقصان ہوا : غلام نبی آزاد

نئی دہلی 20مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے مہاتما گاندھی کو سب سے بڑا ہندو اور سیکولر شخص قرار دیا۔غلام نبی آزادنے کہاہے کہ میرا ماننا ہے کہ مہاتما گاندھی سب سے بڑے ہندو اور سیکولر تھے۔

جموں اور کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے لیے پاکستان اور دہشت گردی ذمہ دار ہے۔ اس سے تمام ہندو، کشمیری پنڈت، کشمیری مسلمان، ڈوگرا متاثر ہوئے ہیں۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذہب، ذات پات اور دیگر چیزوں کی بنیاد پر چوبیس گھنٹے تقسیم پیدا کر سکتی ہیں۔

میں کسی پارٹی کو معاف نہیں کر رہا ہوں۔ معاشرے میں لوگوں کو مل جل کررہنا چاہیے۔ ذات پات، مذہب سے بالاتر ہوکر سب کو انصاف ملنا چاہیے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button