دیوبند

کسان کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیجا

دیوبند،24؍جولائی(رضوان سلمانی) بڑ گاؤں تھانہ علاقہ کے انبہٹہ چاند گاؤں میں گھیر میں سورہے گاؤں کے باشندہ منیش کی پھاوڑے سے سر پر حملہ کرکے گذشتہ تین روز قبل قتل کردیا گیا تھا خون میں لت پت لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔پولیس نے موقع سے قتل میں استعمال ہونے والا پھاوڑا بر آمد کیا ہے ۔ایس ایس پی سہارنپور میں موقعہ واردات پر پہنچ کر تفصیلی معلومات حاصل کی اور قتل کے انکشاف کے لئے ڈاگ اسکاؤڈ کی بھی مدد لی گئی تھی۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ بڑ گاؤں علاقہ کے انبہٹہ چاند گاؤں کے رہنے والے 48سالہ منیش کمار گذشتہ رات اپنے گھیر میں سونے کے لئے گیا تھا علی الصبح جب گاؤں کی رہنے والی ریٹا چائے لیکر گھیر میں پہنچی تو وہاں پر منیش کی خون میں لت پت لاش کو دیکھ کر وہ گھبرا گئی اور اس نے فوراً اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی ۔گاؤں پردھان شیو پال رانا نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔پولیس موقع پر پہنچی اور جانچ کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا۔ 3 روز قبل 22 کو موضع امبیٹہ چاند پور میں منیش نام کے نوجوان کا پھاولے سے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد مقتول کے بھا ئی سبھاش ولد رام پال کیطرف سے اگلے دن تھانہ بڑگا ئوں میں نامعلوم قاتلوں کیخلاف تحریر دی گئی تھی جس کی بنیاد پر پولس نے دفعہ 302کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف کیس درج کرلیا تھا اور پولس کپتان وپن ٹاڈا کی ہدایت پر قتل کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم بنا ئی گئی تھی جسکی کوششوں سے قتل کا کلیدی ملزم پولس کی گرفت میں آگیا ۔

پولس نے ملزم کا نام سنجے ولد رشی پال موضع چندینا تھانہ بھون مقیم حال امبیہٹہ چاند تھا نہ بڑگائوں بتا یا ہے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی شرٹ پینٹ و چپل بھی بر آمد کی ہے ۔ملزم نے پولس کی پوچھ گچھ میں بتا یا کہ منیش اس کے پڑوس میں رہتا تھا اور اسکا آنا جانا ملزم کے گھر تھا منیش غیر شادی شدہ تھا اس کے تعلقات ملزم کی بیوی سے ہو گئے تھے جس سے وہ منیش کو جان سے مارنیکا ارادہ کرچکا تھا اور موقعہ کی تلاش میں تھا ۔اس نے بتایا کہ 22جولائی کو اس نے منیش اپنے گھر میں اکیلا سوتے دیکھ کر دو مرتبہ اسپر پھاولے سے وار کیا اور جان سے ماردیا تھا ۔

پولس نے ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے جیل بھیجدیا ہے اور تین روز قبل ہوئے قتل پر سے پردہ اٹھا نیکا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق سوتے وقت مکیش کے سر پر پھاوڑے سے حملہ کرکے اس کا قتل کیا گیا تھا۔شروعاتی جانچ میں یہ لگ رہا تھا کہ کسان کو گولی ماری گئی ہے لیکن بعد میں تفتیش میں سامنے آیا کہ اس کے سر پر پھاوڑے سے حملہ کیا گیا ہے ۔اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سہارنپور وپن ٹاڈا نے بھی موقع پر پہنچ کر واردات کا جائزہ لیا اور پولیس نے ڈاگ اسکاؤڈ کی مدد سے اس قتل کے انکشاف کے لئے ثبوب جمع کئے ۔جاں بحق ہونے والے کے بھائی ستیش کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کرایا گیا تھا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button