حیدرآباددہلی

’کسانوں کے جذبات سے نہ کھلیں،کسان اقتدارسے اتارسکتے ہیں‘ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کادہلی میں احتجاج،حکومت کوچوبیس گھنٹے کی وارننگ

نئی دہلی 11اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) مرکزی حکومت کی دھان کی خریداری کی پالیسی کے خلاف احتجاج کو تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ریاست سے دھان کی خریداری پر جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

کے سی راؤنے دھمکی دی ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے جواب نہیں دیا تو وہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔کے سی راؤنے تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے قائدین کے ساتھ یہاں تلنگانہ بھون میں دھرنا دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کوانتباہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے کسانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں۔ان کے پاس طاقت ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کسان بھکاری نہیں ہیں اور انہیں اپنی پیداوار کے لیے کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا مطالبہ کرنے کا حق ہے۔

کے سی راؤ نے کہاہے کہ میں مودی جی اور (صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر پیوش) گوئل جی سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر دھان کی خریداری پر ریاست کے مطالبے کا جواب دیں۔ اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاہے کہ اگر مرکز نے جواب نہیں دیا تو ملک بھر میں مظاہروں میں شدت لائی جائے گی۔بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے بھی یہاں ایک روزہ دھرنے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔2014 میں تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے بعد دہلی میں ٹی آر ایس کی یہ پہلی احتجاجی ریلی ہے۔

پارٹی کے ایم پی، ایم ایل ایز اور تمام کابینہ وزرا دھرنے پر بیٹھ گئے۔تلنگانہ حکومت نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ ربیع سیزن میں ریاست سے اسنا (سیلا) چاول خریدے لیکن مرکزکا کہنا ہے کہ وہ صرف کچے چاول خرید سکتی ہے اور وہ اس چاول کو نہیں خریدسکتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button