اہم خبریں

کسانوں کو انصاف دلانا سب کا فرض ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 9 اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) لکھیم پور کھیری تشدد کے پس منظر میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ کسانوں کو انصاف دلانا ہر ایک کا فرض ہے۔انہوں نے یہ تبصرہ کانگریس کی طرف سے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کے تحت کسان کیلئے بولو ہیش ٹیگ ‘کے تحت ٹویٹ کرکے کیا۔ راہل گاندھی نے کہاکہ آج کھانا کھاتے ہوئے ان اناج دہندگان کے بارے میں سوچیں جو ملک کا پیٹ بھرنے کیلئے اپنا خون اور پسینہ دیتے ہیں، ان کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے۔اس مہم کے تحت کانگریس کے کئی دوسرے لیڈران نے بھی لکھیم پور کھیری تشدد کے کسانوں کیلئے آواز بلند کی۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے الزام لگایاکہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایک طرف وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے کی گاڑی جان بوجھ کر کسانوں کوروند دیتی ہے اوردوسری طرف ملک کی حکمران جماعت ان کسانوں کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے خلاف کھڑی ہوئی نظرآتی ہے۔انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے دعویٰ کیاکہ ہم نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے بارے میں سنا تھا لیکن شاید ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم آزاد ہندوستان میں بھی کہیں ایسا قتل عام دیکھیں گے۔ بی جے پی لیڈران نے کسانوںکو کچل دیا جس نے اپنی محنت سے ملک والوں کو کھاناکھلایا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close