کھیل

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین آئی پی ایل کا انعقاد

سال 2023: کرکٹ کے ان بڑے ٹورنامنٹس کے نام ہوگا، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین آئی پی ایل کا بھی ہوگا انعقاد

نئی دہلی ، یکم جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) امکاناًیہ سال کرکٹ کے لیے بہت خاص ہو گا۔ 2023 میں کرکٹ کے کئی بڑے ٹورنامنٹ ہوں گے۔ اس میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے پہلی بار منعقد ہونے والی خواتین کا آئی پی ایل بھی شامل ہے۔ خواتین کا آئی پی ایل اس سال پہلی بار بی سی سی آئی کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔

آئیں 2023 میں منعقد ہونے والے کچھ خاص اور بڑے کرکٹ ٹورنامنٹس کو جانتے ہیں۔1- ون ڈے ورلڈ کپ 2023:ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اس بار ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس بار پورا ورلڈ کپ انڈیا میں ہی ہوگا۔ شائقین اس ورلڈ کپ کو لے کر کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

 

اس سے قبل 2011 کا ورلڈ کپ بھی ہندوستان میں کھیلا گیا تھا، جب ٹیم انڈیا نے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل جیتا تھا۔2- ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل:ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل رواں سال جون میں کھیلا جائے گا۔ اس بار بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کھیلنا تقریباً طے ہے۔ گزشتہ سیزن میں ہندوستانی ٹیم نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل کھیلا تھا۔3- ایشیا کپ 2023: ایشیا کپ 2023 بھی اسی سال کھیلا جانا ہے۔اس سال ایشیا کپ کے مقام کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہوسکا ہے ،یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا یا کسی نیوٹرل مقام پر یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کیوں کہ ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر انڈین کرکٹ بورڈ راضی نہیں ہے۔

ایشز سیریز : آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ایشز ٹرافی بھی رواں سال منعقد ہوگی۔ اس بار یہ سیریز انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ آخری بار سیریز آسٹریلیا میں منعقد کی گئی تھی۔ گزشتہ سیزن میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ان کے گھر پر 4-0 سے شکست دی تھی۔5- خواتین کا T20 ورلڈ کپ: اس سال افریقہ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 10 فروری 2023 سے شروع ہوگا۔ اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔6- آئی پی ایل اور ویمنز آئی پی ایل: نیزاس سال پہلی بار بی سی سی آئی کی جانب سے خواتین کے آئی پی ایل کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button