دہلیقومی

کرونا ختم نہیں ہوا، محتاط رہیں، ماسک ضرور لگائیں، کرونا پر ’ریویو میٹنگ‘ کے بعد مرکزی وزیر صحت کا بیان

نئی دہلی، 21دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) مرکزی وزیر صحت من سکھ منڈاویا نے کورونا وبا سے متعلق ہوئی ایک ریویو میٹنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے دُنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا معاملوں کو دیکھتے ہوئے افسران اور ماہرین کے ساتھ ایک ریویو میٹنگ ہوئی۔ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ میں نے سبھی کو ہدایت دی ہے کہ الرٹ پر رہیں اور سرویلانس کو لگاتار بڑھانے کا کام کریں۔ ہم کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

من سکھ منڈاویا نے کورونا کے تعلق سے ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بارے میں یہ بھی بتایا کہ اس میں کئی طرح کے فیصلے لیے گئے ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد نیتی آ یوگ کے رکن وی کے پال نے بھی کورونا سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ صرف 28-27 فیصد لوگوں نے احتیاطی خوراک (ویکسین) لی ہے۔ ہم دیگر لوگوں، خصوصاً سینئر شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی خوراک لیں۔ احتیاطی خوراک سبھی کے لیے لازمی ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کی مذکورہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں سب سے اہم انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس پر سرویلانس بڑھانے کی بات کی گئی۔

بیرون ممالک سے آ نے والے لوگوں کی سختی سے جانچ اور نئے ویرینٹ کی شناخت کے لیے تمام طرح کی سہولیات دینے کی بھی بات کہی گئی۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نئے سال کا جشن منانے جو ہندوستانی بیرون ممالک سے لوٹ رہے ہیں ان کے لیے پروٹوکول تیار کیا جائے۔ علاوہ ازیں کورونا جیسی علامت پائے جانے پر ان کے سیمپل فوراً جینوم سیکوئنسنگ کے لیے بھیجے جائیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button