کرنٹ لگنے سے مؤذن کی موت

دیوبند، 16؍ فروری (رضوان سلمانی) قصبہ نانوتہ کے گاؤں مادھوپور میں واقع ایک مسجد کی کے مؤذن کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی،عشاء کی نماز کے بعد مؤذن اسٹیبلائزر سے بجلی کم کرنے کے دوران کرنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے بغیر کسی کارروائی کے مؤذن کو سپرد خاک کر دیا۔ نوجوان کی موت سے اہل خانہ اور گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق قصبہ نانوتہ کے متصل واقع گاؤں مادھوپور میں17؍ سالہ حافظ محمد صادق ولد محسن تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد میں اذان دینے کے ساتھ دیگر خدمات انجام دیتا تھا،بتایا جاتاہے کہ گزشتہ شب عشاء کی نماز کے بعد اچانک تیز لائٹ آئی ،جس کے بعد حافظ محمد صادق اسٹیبلائزر سے بجلی کم کرنے کی کوشش کرنے لگا،
اس دوران وہ زبردست کرنٹ کی زد میں آگیا، آناً فاناً اہل خانہ اور دیگر لوگ اسے اسپتال لیکر گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اہل خانہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے دوپہر میں نوجوان کی نماز جنازہ ادا کرکے اسے گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔نوجوان کی موت سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورے گاؤں میں غم کاماحول ہے۔