قومی

کرناٹک کورٹ کے فیصلے کے خلاف تمل ناڈو میں کالج کے طلباء کا احتجاج

چنئی16مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) حجاب تنازعہ کا معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ بدھ کو چنئی کے نیو کالج کے طلباء نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیاہے۔ حجاب تنازع میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔

کیس میں عدالت نے کہاہے کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ حجاب تنازعہ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے چنئی کے نیو کالج کی طالبات نے بھی احتجاج کیاہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس دکشٹ اورجسٹس جے ایم کھاجی کی بنچ نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریاست کی جانب سے 5 فروری کو جاری کیے گئے حکم کو مسترد کرنے کے لیے کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا ہے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button