بنگلور

کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

کرناٹک کے یادگیری میں سڑک پر اچانک ایک بھیانک حادثہ ہوا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سڑک پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جائے واقعہ پر تین اور اسپتال میں دیگر تین افراد کی موت ہوگئی۔

تلنگانہ کے کڈنگل کے قریب چتلا پلی درگاہ کی زیارت کرکے یہ لوگ گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ درگاہ حضرت عبدل شاہؒ کے نام سے مشہور ہے۔ مہلوکین میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ جن لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہیں، ان میں 79 سالہ مظہر حسین، 70 سالہ نور جہاں بیگم، 39 سالہ واجد حسین، 30 سالہ حنا بیگم، 22 سالہ عمران اور 6 ماہ کی عمیزہ شامل ہیں۔

ڈرائیور محمد فاضل حسین شدید زخمی ہیں، جو کہ گلبرگہ کے اسپتال میں شریک ہیں۔ مہلوکین کا تعلق رائچور ضلع لنگسور تعلقہ کے ہٹی دیہات سے ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button