بنگلور
کرناٹک الیکشن 2023کے لئے امیت شاہ نے بجایابگل ، بی جے پی کی تیاریاں شروع

بنگلو ر: 30دسمبر (ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ 30 دسمبر کو کرناٹک کے منڈیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کا بگل بجا دیا ہے۔اس دوران انہوں نے کانگریس اور جے ڈی ایس کو بدعنوان اور خاندانی جماعتیں قرار دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔
امیت شاہ نے کہا کہ میں نے 2018 کے انتخابات کا آغاز اسی ضلع سے کیا تھا۔ یہاں سے مٹھی بھر اناج مانگ کر بی جے پی نے ان کسانوں کو انصاف دلانے کا حلف لیا تھا،جن کے ساتھ مبینہ طو رپر کانگریس کے دور میں ظلم ہوا تھا۔ کرناٹک کے عوام نے ہمیں سب سے بڑی پارٹی بنا کر حکومت بنانے کا موقع دیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے جے ڈی ایس اور کانگریس کا راج دیکھا ہے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز