بنگلور

کرناٹک:حلال گوشت کے بعد مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے پریشانی

بنگلورو4اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) فرقہ پرستی کی تجربہ گاہ بنے کرناٹک جہاں الیکشن ہونے والے ہیں،میںحلال مخالف گوشت مہم کے بعد بجرنگ دل اور شری رام سینا کی قیادت میں دائیں بازو کی تنظیموں نے اب مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر سنائی جانے والی اذان کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے صبح 5 بجے بھجن بجائیں گے۔راج ٹھاکرے نے سنیچر کو مساجد میں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقدہ گڑی پڈوا ریلی میں کہا تھاکہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر اتنی اونچی آواز میں کیوں بجائے جاتے ہیں؟ اگر اسے نہیں روکا گیا تو مساجد کے باہر لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسااونچی آواز میں چلائی جائے گی۔

شری رام سینا کے کنوینر پرمود متھالک نے ایک ویڈیوپیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندو تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ مساجد میں نصب لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگائی جائے اور صوتی آلودگی کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایاہے کہ شری رام سینا نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی تھی، لیکن کسی نے اس پر دھیان نہیں دیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button