قومی

کانگریس کو قیادت اوراجتماعی قوت ارادی کی ضرورت، پرشانت کشور نے کانگریس کی پیشکش کو مسترد کیا

نئی دہلی26اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) انتخابی پالیسی سازپرشانت کشور نے کانگریس میں شامل ہونے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے بات کی ہے۔ پرشانت کشور نے کہاہے کہ پارٹی کو گہرے تنظیمی مسائل سے نمٹنے کے لیے قیادت اور اجتماعی قوت ارادی کی ضرورت ہے۔ انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور کو کانگریس نے پارٹی کی بااختیار ایکشن کمیٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔

کانگریس اور پرشانت کشور کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے بات چیت چل رہی تھی۔ انتخابی پالیسی سازنے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کو ایک بلیوپرنٹ بھی پیش کیا تھا اور بہت ساری اصلاحات کی تھیں۔ اس پیشکش پر کانگریس کے اندر بھی بحث ہوئی۔ انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا، حالانکہ کانگریس کے اندر کچھ لیڈروں کو پرشانت کشور کے دوسری پارٹیوں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کچھ خدشہ بھی تھا۔ ایسے میں کانگریس کی جانب سے انہیں بااختیار ایکشن گروپ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے پارٹی کے مشن 2024 کے لیے کام کرنے کی پیشکش کی گئی

خبروں کے مطابق پرشانت کشور پوری آزادی کے ساتھ کانگریس میں کام کرنے کی آزادی چاہتے تھے۔ پرشانت کشور نے ٹویٹ کیا اور کہاہے کہ میں نے کانگریس کے بااختیار ایکشن گروپ کے حصہ کے طور پر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں پرشانت کشور نے کہاہے کہ میرے پاس ایک عاجزانہ مشورہ ہے کہ مجھ سے زیادہ پارٹی کو زیادہ گہرائی سے جڑے ہوئے ساختی مسائل اور بڑی اصلاحات کے لیے زیادہ قیادت اور اجتماعی قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button