کانگریس نے راہل-پرینکا گاندھی کو کنارہ کرنے کامشورہ دینے والے کوبرطرف کیا

چنئی5اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعدکانگریس کو اپنے ہی لیڈروں کی ناراضگی کا سامنا ہے۔ حال ہی میں تمل ناڈو میں پارٹی کے ایک ترجمان نے ایک بیان دیاہے کہ راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرا کوکانگریس کو بچانے کے لیے الگ کر دینا چاہیے۔ اس کے بعد کانگریس نے انہیں عہدے سے ہٹا دیاہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے رکن امریکی وی نارائنن نے کہاہے کہ پارٹی کے ساتھیوں جیسے ممتا بنرجی، جگن موہن ریڈی، شرد پوار اورکے چندر شیکھر راؤکوکانگریس میں واپس آناچاہیے اور کانگریس میں لوگوں کا زیادہ اعتماد بحال ہوناچاہیے۔ نارائنن نے بتایاہے کہ ممتا بنرجی، جگن موہن ریڈی، شرد پوار، کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر لیں تاکہ ہندوستان کے لوگوں کا اعتماد بڑھ سکے۔
اگر ممتا بنرجی واپس آتی ہیں تو وہ دوسروں کو بھی راضی کر لیں گی۔ نارائنن کانگریس کے G-23 کے ناراض لیڈروں کے گروپ کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم وہ دو سال قبل تنظیمی اصلاحات کے لیے سونیا گاندھی کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔