اہم خبریں

کانگریس نےکسانوں کو قرض معافی کے نام پر دھوکہ دیا: مودی

غازی پور: 29 دسمبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں لاکھوں کسانوں کو قرض معافی کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ترجیحات میں ابتدا سے ہی غریب اور کسان کے ساتھ نوجوان بھی رہے ہیں۔ ہم نے کسی کو دھوکہ دینے کا کام نہیں کیا ہے۔ کانگریس نے کرناٹک میں لاکھوں کسانوں کو قرض معافی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہاں صرف 800 کسانوں کا ہی قرض معاف ہوا ہے۔ یہ کیساکھیل ہے یہ تو قرض معافی کے نام پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دھڑی ہے۔ 
وزیر اعظم نے سنیچر کو یہاں آئی آئی ٹی کے میدان پر ریموٹ بٹن دبا کر میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھی اور مہاراجا سہیل دیو کے نام پریاد گار پوسٹ ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوروانچل کو ملک کا سب سے بڑا میڈیکل ہب بنانے کی سمت میں حکومت کام کر ہی ہے اس کے علاوہ پوروانچل کو زرعی ریسرچ کے میدان میں فوقیت دینے، کافی چھوٹے، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو مضبوط کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب عوامی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھا جاتا ہے تو حکومتیں شفافیت کے ساتھ کام کرتی ہیں حساسیت جب حکومت کا حصہ بنتی ہے تو بڑے کام ہوتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close