اہم خبریں

کانگریس میں شامل ہوئے ہاردک پٹیل،۔

گجرات کے پاٹیدارنوجوان لیڈرہاردک پٹیل منگل کوباضابطہ طورپرکانگریس میں شامل ہوگئے۔ کانگریس صدرنے ہاردک پٹیل کا استقبال کیا۔ اس موقع پرپرینکا گاندھی اورمنموہن سنگھ بھی موجود تھے۔ کانگریس میں شامل ہونے سے پہلےخود ہاردک پٹیل نے اس بات کی اطلاع دی تھی۔

پاٹیدارلیڈرنےٹوئٹ کیا تھا ‘ملک اورسماج کی خدمت کے مقصد سے اپنے ارادوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے میں نے 12 مارچ کو راہل گاندھی اوردیگرسینئرلیڈروں کی موجودگی میں کانگریس جوائن کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔


کانگریس میں ہاردک پٹیل شامل ہوگئے۔

آپ کو بتادیں کہ محض 22 سال کی عمرمیں ہاردک پٹیل نے پورے گجرات کی ریاست کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ وہ پٹیل ریزرویشن کولےکرتحریک چلارہے تھے۔ اس دوران انہوں نے 80 سے زیادہ ریلیاں کی تھیں۔ ہاردک پٹیل کے ساتھ ریزرویشن کی مانگ میں اترے لوگ اس سے اس سے کم کی بات کرنے کوبھی تیارنہیں تھے۔ ہاردک نے اس وقت 6 جولائی کو گجرات کے مہیسانا میں منعقدہ ایک چھوٹی سی ریلی کوبڑی شکل دے دی تھی۔ بعد میں ہاردک نے 2017 میں ہوئے گجرات اسمبلی الیکشن میں گجرات کے دودیگرنوجوان لیڈروں الپیش ٹھاکر اورجگنیش میوانی کے ساتھ کانگریس کا ساتھ دیا تھا۔

گانگریس میں شامل ہونے کے بعد اب ہاردک پٹیل کے جام نگرلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی لگائی جارہی ہیں۔ آپ کوبتادیں جام نگرمیں کانگریس کو 2009 اور2004 میں جیت ملی تھی۔ اس سے پہلے بی جے پی کے چندریش کوراڈیا کو 1989 سے 1999 کے درمیان مسلسل پانچ بارجیت ملی تھی۔ ایسے میں ہاردک پٹیل کے جام نگرسے الیکشن لڑنے کی خبرسامنے آنے کےبعد سےعظیم لیڈران پریشان ہیں۔ حالانکہ ابھی تک سرکاری طورپرکچھ بھی واضح نہیں ہوا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close