قومی

کانگریس لیڈر نے فلائٹ میں مہنگائی پرا سمرتی ایرانی کو گھیرا ، پھر کیا ہوا دیکھیں ویڈیو

کانگریسی حکومت میں احتجاج کرنے والی مرکزی وزیرکومہنگائی کی بات’جھوٹ ‘لگی

نئی دہلی 10اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) ملک میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہو رہے ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔اسمرتی ایرانی جوکانگریس حکومت میں سلنڈرلے کراحتجاج کرتی تھیں،وہ چپ ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو کانگریس لیڈر نیتا ڈی سوزا نے دہلی-گوہاٹی ہوائی سفر کے دوران فلائٹ میں بنائی ہے۔

اس ویڈیومیں ڈی سوزانے ایرانی سے سوال کیاہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے، تو جواب میں ایرانی کہہ رہے ہیں- پلیز جھوٹ نہ بولیں۔ اتوار کو کانگریس لیڈر نیتا ڈی سوزا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کیا۔ اس میں وہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو مہنگائی پر گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ویڈیو کو مسلسل شوٹ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ایرانی اپنا راستہ روکنے پر بھی سوال اٹھا رہی ہیں۔ کچھ دیر میں ایرانی بھی اپنے موبائل سے اس واقعہ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ ڈیسوزانے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر مرکزی وزیر سے سوال کیا۔یہ پورا واقعہ دہلی-گوہاٹی فلائٹ میں سفر کے دوران پیش آیا۔

 

ویڈیو میں ڈی سوزا اور ایرانی دونوں اپنے اپنے سیل فون سے پوری گفتگو کو ریکارڈ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ گوہاٹی جاتے ہوئے مودی حکومت میں وزیر اسمرتی ایرانی سے میری ملاقات ہوئی۔ جب میں نے ان سے ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے اس کا الزام ویکسین، راشن اور یہاں تک کہ غریبوں پر لگایا۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس لیڈرنے ایرانی سے سوال کیا۔ ادھرایرانی کا کہنا ہے کہ میرا راستہ روکا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی جب انہوں نے ایل پی جی کی قلت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ براہ کرم جھوٹ نہ بولیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button