کالمز

ڈاکٹرفیاض احمد صاحب بسفی کےمسلمانوں کا وقار اور مستقبل کی امید :نوشاد احمدنثاری… پرسونی

بہاراسمبلی انتخاب ٢٠٢٠کابگل بج چکاہے ؛انتخابی تیاریاں زوروں پہ مدہوبنی ضلع کے بسفی اسمبلی حلقے سے پھر سے راجد کی ٹکٹ پہ ڈاکٹر فیاض احمد صاحب قسمت آزمائی کررہے ہیں ؛اس مرتبہ بھی انشاءاللہ امید ہےکہ فیاض صاحب عوامی اعتماد حاصل کرکے سرخروہوں گے ؛فیاض صاحب کی شخصیت ایک برانڈ سی ہے خصوصا تعلیمی تحریک آپ کی شخصیت کے روشن پہلو ہیں ؛مدہوبنی ضلع کو آپ نے میڈیکل کالج دیا ؛اساتذہ کی ٹرینگ کے لئے کالج دیا ؛کامیاب اسکول آپ کی سرپرستی میں چل رہاہے ؛آپ خود دین دار ہیں ؛انسانی ہمدردی آپ کی جبلت میں رچی بسی ہوئی ہے ؛قومی ترقیات کے لئے آپ کوشاں رہتے ہیں سیاست میں آنے سے پہلے بھی انسانوں کی خدمت کرنا ہر رفاہی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کا شوق اور جزبہ رہا ہے جب بھی پریشان حال انسان ان کے پاس پہنچا ہے خواہ وہ کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہو یا کسی بھی دھرم سےان کا تعلق ہو ڈاکٹذ صاحب ان کا استقبال خندہ پیشانی سے کیا ہے اور ان پرسان حال لوگوں کی داد رسی کر نا اپنا اخلاقی فریضہ سمجھا ؛سیاست میں قدم رکھتے ہی ترقیاتی ایجنڈے کا خاکہ آپ ذات ؛برادری ؛رنگ ونسل اور مذہب دھرم سے بالاترکر ہوکر محض انسانی جذبے کو ملحوظ رکھ کر تیارکئے اور بہت سارے ایجنڈوں کو پورا کیااور ابھی کچھ باقی ہے ؛موجودہ سیاسی صورت حال جس قدر تعصب وانارپرستی ؛مذہبیت اور ذاتی عفریت کے دام میں پھنس چکی ہے خصوصا اقلییتوں کے لئے سیاست میں جس طرح سوتیلارویہ اپنایاجارہاہے یہ حقیقیت روز روشن کی طرح ظاہر ہے ایسےماحول میں بسفی اسمبلی حلقے کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایک سفیدپوش ؛بےلاگ ؛زندہ ضمیر اور باکردار لیڈر ملاہواہے وہ بھی اقلییتوں کی فلاح وبہبود کے لئےلیکن ہاں میں یہ نہیں کہتا کہ ڈاکٹر فیاض احمد صد فی صد انہوں نے بسفی اسمبلی حلقے کا کام کیا ہے؛ اس سے پہلے بھی سفید پوش اور ضمیر فروش ایم اے لے جس کو بسفی حلقے کی عوام نے طویل عرصے تک پیار و محبت دیا جس کو ہندوستان میں بسفی اسمبلی حلقے کی وجہ سے پہنچان ملی اس نے بسفی اسمبلی حلقے کے لئے کیا کیا اس کے بعد پانچ سالہ دور بھی دوسرے ایم اے لے کا رہا ہے ایک مرتبہ ہم لوگ ؛ماضی بعید ماضی قریب اور حال کل موازنہ کریں.. مگر ہاں یہ صحیح ہے لوگ اپنوں سے ہی روٹھتےہیں ؛ بسفی اسمبلی حلقے کے نوجوان ڈاکٹر فیاض احمد سے ناراض ہیں؛ ان کا ناراض ہو نا بھی حق بجانب ہے؛ ڈاکٹر فیاض احمد سے نوجوان طبقہ کو یہ شکایت رہی ہے کہ بسفی اسمبلی حلقے کے ہر گاؤں کے ایک دو افراد سے ہی فون پر رابطہ کرتے ہیں اور ان تک ہی تعلقات بنائے ر ہتے ہیں حالانکہ بسفی اسمبلی حلقے کی عوام آپ کو دل وجان سے محبت کرتی ہے لہذا ڈاکٹر فیاض احمد صاحب کی بھی ذمہ داری ہے کہ بسفی اسمبلی حلقے کی تمام عوام سے دل و جان سے زیادہ محبت کر یں گے نہ کے گاؤں کے کچھ افراد سے؛ امید ہے ڈاکٹر فیاض احمد اپنی گزشتہ خامی اور کوتاہی دور کریں گے اور بسفی اسمبلی حلقے کی عوام ایک بار پھر اپنا ایم اے لے منتخب کر کے اپنا نمائندہ اسمبلی میں بھیجے گی ؛اور ڈاکٹر صاحب اس کامیابی پہ اپنےعوام کی ترجیحات کو فراموش نہیں کریں گے ؛ڈاکٹر صاحب کو پیش گی جیت کی مبارک باد پیش ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close