عجیب و غریب

کالج میں ایک طالبہ کو پھانسی پرلٹکادیاگیا، پرنسپل پر عصمت ریزی اور لڑکی کو قتل کرنے کا الزام

گلبرگہ 5فبروری (ہندوستان اردو ٹائمز)  اطلاعات کے بموجب لنگسگور پولیس ضلع رائچور نے ایک خانگی کالج کے پرنسپل کے خلاف عصمت ریزی قانون پاسکو POSCO اور دیگر قوانین کے تحت پی یو سی کی ایک طالبہ کی پھانسی کے ذریعہ ہوئی موت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس طالبہ کے ایک رشتہ دار کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گا ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا لڑکی ایک خانگی کالج میں زیر تعلیم تھی۔ جہاں رمیش ساہیبنا نامی شخص پرنسپل کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ پھر یہ کہ مذکورہ بالا لڑکی ایک دوسرے خانگی کالج کے ہاسٹل میں مقیم تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سابق ملزم رمیش نے اس لڑکی کو کئی بار اپنے کمرہ میں طلب کیا تھا اور اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی تھی۔

پھر جمعہ کے دن بھی اس نے اس طالبہ کو اپنے کمرہ میں طلب کیا تھا اور اس کی عصمت ریزی کے بعد اسے اس کے ہاسٹل کے کمرہ میں پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔ لڑکی اپنے ہاسٹل کے کمرہ میں نہایت مشتبہ حالت میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ ایکسینئیر پولیس آفیسر کے صھافتی بیان کے بموجب اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزم غائب ہوچکا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button