دیوبند

کالج انتظامیہ کے خلاف امتحان میں فیل طلبہ وطالبات نے اسٹیٹ ہائی وے پر علامتی دھرنا دیا

دیوبند، 25؍ جنوری (رضوان سلمانی) قصبہ ناگل علاقہ کے کوٹہ میں واقع اندر پرست کالج کے بی ایس سی کے طلبہ وطالبات نے امتحان میں فیل ہونے پر کالج انتظامیہ کے خلاف اسٹیٹ ہائی وے پر علامتی دھرنا دے کر اپنے غصہ کا اظہار کیا ۔

بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات کالج پہنچے ، طالب علم ارون ، مہک ، ابھیلاشا کا کہنا تھا کہ بی ایس سی پی سی ایم میں کل 52طلبہ وطالبات نے امتحان دیا تھا جن میں سے 50طلبہ وطالبات فیل ہیں ، وہیں بی ایس سی ، سی بی زیڈ میں کل 117بچوں نے امتحان دیا تھا جن میں سے 105طلبہ وطالبات فیل ہیں ۔ انہوں نے کالج انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب طلبہ وطالبات فیل ہیں تو اگلے سال کی فیس کیوں لی جارہی ہے ،

انہوں نے کہا کہ جلد سے جلد کالج انتظامیہ ان کی کاپیوں کی دوبارہ جانچ کرائیں، ورنہ سبھی طلبہ وطالبات ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کے سامنے پیش ہوکر اپنی بات رکھیں گے ، جب کہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اودت چوہان نے کہا کہ وہ یونیورسٹی سے تحقیق کرکے طلبہ وطالبات کے مسئلہ کی جانچ کرائیں گے۔ مظاہرہ کرنے والو ں میں مہہ جبیں ، پایل، الپنا، انم، شاکسی ، میگھا، رتک، آکاش، ساگر، سہیل، سمت، رنکو، ارجن وغیرہ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button