حیدرآباد

ڈی ایچ ایف کی جانب سے حلیم واک کااہتمام

حیدرآباد(راست) ڈائی ہارڈ فوڈیز کی جانب سے حیدآباد میں حلیم واک کااہتمام کیاگیا۔ ڈائی ہارڈ فوڈیز سوشیل میڈیا کا ایک گروپ ہے جو اپنے ویڈیوزاور رائے کے ذریعہ مختلف کھانوں پراظہارخیال کرتا ہے۔ یہ گروپ کے تمام ارکان نئے ڈشیس سے لوگوں کوآگاہ کرتے ہیں اوراچھی ہوٹلوںاورکھانے کی دوسری جگہو ںکو اپنے ویڈیوز کے ذریعہ بتاتے ہیں۔یہ بہترین کھانوں کے شوقین افراد کا گروپ ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں حیدرآباد میں حلیم لوگ بڑے ذوق سے کھاتے ہیں اور یہاں کی حلیم کے چرچے ساری دنیا میں ہیں۔

اسی کودیکھتے ہوئے فائونڈرگروپ فراز فرشوری نے اپنی ٹیم کے ساتھ حیدرآباد کی مختلف ریسٹورنٹس کی حلیم کاجائزہ لیا اور ویڈیوزکے ذریعہ مختلف ہوٹلس کی حلیم کوپیش کیا اورمکمل تفصیلات فراہم کیں۔ ڈائی ہارڈ فوڈیز کی ٹیم نے حلیم واک کے ذریعہ مانصاحب ٹینک اوراس کے اطراف واکناف کے علاقوں کی ہوٹلوں کا دورہ کیا اور وہاں حلیم کوچکھا اور اس پراپنی رائے دی۔ڈائی ہارڈ فوڈیزکی جانب سے فرسٹ لانسرکی تقریباً تمام ہوٹلوں میں موجود حلیموں کاجائزہ لیا گیا۔ حلیم کی قیمتوں اوردیگر چیزوں کے بارے میں بتایا۔ اس واک میں حیدرآباد کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ہوٹلس کے ذمہ داران نے بھی اس واک پرخوشی کااظہار کیا اورکہاکہ اس سے ان کے ہوٹلس میں موجود مختلف غذائی اشیاء اور حلیم کے بارے میں عوام تک معلومات ہوگی۔ اس واک کے ذریعہ لوگوں کومعلوم ہوا کہ ان علاقوں میں کونسی حلیم کتنے قسم کی حلیم بنائی جاتی ہے اوران کی کیا قیمتیں ہیں۔ یہ ڈائی ہارڈ فوڈیز کی پہلی واک تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button