ڈمپر نے گنیّ سے بھری جھوٹابوگیوں میں ماری ٹکر
ایک جھوٹے کی موت ، چار کسان اور تین بھینسے ہوئے زخمی

دیوبند، 14؍ مئی (رضوان سلمانی) قاسم پورہ روڈ پر جمعہ کی رات گنیّ سے بھری بھینسایوگیوں میںبے قابو تیز رفتار مٹی سے بھرے وہوئے ایک ڈمپر زوردار ٹکرماردی، جس میں ایک بھینسہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین بھینسے اور چار کسان زخمی ہوگئے، بوگی پر سوار کسانوں نے کسی طرح چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ننہیڑہ گاؤں کے رہنے والے کسان ارجن، مکیش کشیپ، پریم کشیپ اور آشو کشیپ جمعہ کی دیر رات اپنی اپنی بھینسا بوگی میں گنے ّبھر کر تروینی شوگر مل جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ بھائیلہ ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو اس دوران پیچھے سے آئے بے قابو تیز رفتار مٹی سے بھرے ا ڈمپر بوگیوں سے ٹکرا گیا۔
ٹکر کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ چار بوگیاں بری طرح موٹ پھوٹ ہو گئیں جبکہ ان میں بھرا گناّ سڑک پر بکھر گیا۔ حادثے میں ارجن کے بھینسہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین بھینسیے اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔ بوگیوں پر موجود کسانوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی لیکن وہ بھی زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کی صبح جائے حادثہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ دلت سینا کے ضلع صدر شیوکمار نے ایس ڈی ایم کو واقعہ کی اطلاع دی۔ ایس ڈی ایم دیپک کمار نے موقع پر پہنچے کسانوں کو مالی مدد دینے کے ان کے مطالبے پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔