عجیب و غریبیوپی

ڈاکٹرنےلگاتار 7منٹ تک اپنےمنھ سے سانس دیکربچائی بچی کی جان،ہرکوئی جذبےکوکررہا ہےسلام

آگرہ۔ اترپردیش کے آگرہ کے اتماد پور میں ایک سرکاری خاتون ڈاکٹر نے نوزائیدہ بچی کو منھ سے آکسیجن دے کر بچالیا۔ خاتون ڈاکٹر نے نومولود کے منھ سے منھ ملاکر سانسیں بھریں اور اس کی سانس کو رکنے نہیں دیا۔ اس دوران حاملہ ماں بچی کی زندگی کی امید میں ڈاکٹر کی طرف دیکھے جا رہی تھی۔ دوسری جانب خاتون ڈاکٹر اس وقت تک کوشش کرتی رہی جب تک نومولود کے رونے کی آواز نہ آئی۔ بالآخر ڈاکٹر کی کوشش سے نومولود کو زندگی مل گئی۔

 یہ معاملہ آگرہ کے اتماد پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (Etmadpur Community Health Centre) کا ہے۔ یہاں خوشبو نامی خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا، لیکن نومولود سانس لے پا رہی تھی۔ پھر آپریشن تھیئٹر میں ڈلیوری کرانے والی ڈاکٹر سریکھا چودھری (Dr. Surekha Choudhary) نے مشین کے ذریعے نومولود کو آکسیجن دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہا۔ اس کے بعد ڈاکٹر سریکھا نے نوزائیدہ کو منھ سے سانس دینا شروع کیا۔

 

یہ معاملہ آگرہ کے اتماد پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا ہے۔ یہاں خوشبو نامی خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا، لیکن نومولود سانس لے پا رہی تھی۔ پھر آپریشن تھیئٹر میں ڈلیوری کرانے والی ڈاکٹر سریکھا چودھری نے مشین کے ذریعے نومولود کو آکسیجن دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہا۔ اس کے بعد ڈاکٹر سریکھا نے نوزائیدہ کو منھ سے سانس دینا شروع کیا۔

موقع پر موجود عملہ رہ گیا حیران: یہ دیکھ کر وہاں موجود عملہ حیران رہ گیا۔ ایک اسٹاف ممبر نے اس کی ویڈیو بنالی تھی۔ ڈاکٹر سریکھا خون میں لتھ پتھ نومولود کو منھ کے ذریعے پمپ کرنے کے ساتھ ساتھ سینے پر بھی پمپ کر رہی تھیں۔ بالآخر ان کی کوششیں رنگ لائیں اور وہ نومولود کو زندگی دینے میں کامیاب ہو گئیں۔

 موقع پر موجود عملہ رہ گیا حیران: یہ دیکھ کر وہاں موجود عملہ حیران رہ گیا۔ ایک اسٹاف ممبر نے اس کی ویڈیو بنالی تھی۔ ڈاکٹر سریکھا خون میں لتھ پتھ نومولود کو منھ کے ذریعے پمپ کرنے کے ساتھ ساتھ سینے پر بھی پمپ کر رہی تھیں۔ بالآخر ان کی کوششیں رنگ لائیں اور وہ نومولود کو زندگی دینے میں کامیاب ہو گئیں۔

ڈاکٹر سریکھا نے کہی یہ بات: اس حوالے سے ڈاکٹر سریکھا کا کہنا تھا کہ انہوں نے نومولود کو سات منٹ تک اپنے منھ سے سانس دی جس کی وجہ سے ان کی کوششیں رنگ لائیں اور نومولود بچی سانس لینے لگی۔

اس سے متعلق دو منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر سریکھا چودھری نے کہا، ‘شروع میں نرس نے نومولود کا ابتدائی علاج کیا، لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آخر کار میں نے منھ بند کرکے اسے کم از کم سات منٹ تک سانس دینا شروع کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button