دیوبند

ڈاکٹرشمیم دیوبندی فراق گورکھپوری ایوارڈ سے سرفراز

دیوبند، 17؍ اکتوبر (رضوان سلمانی) معروف شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبندی کو فراق گورکھپوری کے یوم پیدائش کے موقع پر فراق گورکھپوری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر شمیم دیوبندی کو غزلوں کے خاص نمبر میں شامل کرنے پر دیا گیا ہے۔ ادبی تنظیم پبلیکیشنز اور سہ ماہی رسالہ کے ذریعہ پریاگ راج میں منعقد کئے گئے پروگرام میں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے ایوارڈ ملنے پر پروگرام کے کنوینر اور رسالہ کے ایڈیٹر امتیاز احمد غزالی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر صحافی اشوک گپتا نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمیم دیوبندی کو متعدد مرتبہ ایوارڈ مل چکے ہیں وہ ایک اچھا لکھنے والے ہیں ۔

انہو ں نے ہمیشہ دیوبند کا نام روشن کیا ہے، ایوارڈ ملنے پر صحافی ماسٹر ممتاز احمد، قلم کار کمل دیوبندی، بی جے پی میڈیا سیل کے ضلع کنوینر ڈاکٹر سکھ پال سنگھ ، سماجی کارکن ڈاکٹر ایس اے عزیز وغیرہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شمیم دیوبندی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ان کے علاوہ مبارک باد دینے والوںمیں ڈاکٹر صادق دیوبندی ، محمد نسیم انصاری ایڈوکیٹ ، سعید حسن انصاری، ڈاکٹر نوشاد علی، ڈاکٹر منیش گپتا، ڈاکٹر دلشاد احمد، ڈاکٹر عثمان ، محمد منیب انصاری، ڈاکٹر شاہد انصاری، شعیب قریشی، رمیز انصاری، فہیم خاں، ساحل انصاری وغیرہ شامل ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button