حیدرآباد

ڈائی ہارڈ فوڈیز کی جانب سے ارتغل تھیم پارٹی کاانعقاد

حیدرآباد(راست )ڈائی ہائی فورڈ حیدرآباد کا ایک آن لائن فوڈگروپ ہے ۔جس کے تحت نئے نئے پکوان اور بہترین کھانے کے مقامات سے لوگوں کومتعارف کروایاجاتا ہے۔ اس گروپ میں شامل لوگ اپنے بلاگس اورویڈیوز کے ذریعہ لوگوں کو حیدرآباد کے ہوٹلوں،ان کے پکوان اور مختلف کھانے کی چیزوں سے واقف کرواتے ہیں۔اسی کے تحت ڈائی ہارڈ فوڈیز کی جانب سے ارتغل تھیم پارٹی کاانعقادعمل میں لایاگیا۔ جس میں کئی لوگوں نے شرکت کی اورتمام لوگ ارتغل دور کے لباس میں ملبوس پارٹی میں شریک ہوئے۔

اس موقع پرخصوصی ڈیش پلاٹر فراز پلاٹر تیار کی گئی تھی۔اس ڈیش کو آٹھ گھنٹے میں تیارکیاگیاتھا۔ اس ڈیش کو شیف انعام خان رحمن نے تیارکیاہے۔یہ ڈییش پچیس لوگوں کے لیے بہترین ہے۔شیف انعام اسٹیک ہائوز اینڈکباب بنجارہ ہلز پریہ دستیاب ہے۔اس ریسٹورنٹ کو ترکی کے کلچر میں سجایاگیاہے۔فراز فرشوری نے تمام مہمانوں کا استقبا ل کیا۔ فراز فرشوری، عیسیٰ عمودی، فیضان خان ، محمداظہر، مہیوش خان، امید وصال، سید غوث ،عمران نظام خان، وکرم کھتری، محمد عظیم، راجیو پیسپتی، اسحاق، محمدعبدالزید، سید مجتبیٰ حسینی، عبدالصمد، وشال بلدیو اور دیگر نے شرکت کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button