یوپی

چینی جاسوس کیس کارروائی : گیسٹ ہاؤس کا مالک حراست میں، 2 کانسٹیبل پر بھی نازل ہوا عتاب

نوئیڈا، 27جون (ہندوستان اردو ٹائمز) نوئیڈا میں چینی جاسوسوں کو پناہ دینے کے سلسلے میں پولس نے پیر کو گھربرا واقع گیسٹ ہاؤس کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ وہیںڈیوٹی میں غفلت برتنے پر دو کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون III) میناکشی کاتیان نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کے مالک روی نٹور لال کی گرفتاری کے لیے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نٹور لال سے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم معلومات ملی ہیں۔11 جون کوہند-نیپال سرحد پردو چینی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں بہار کے سیتامڑھی ضلع سے بارڈر سیکورٹی فورس (SSB) نے گرفتار کیا تھا۔ نٹور لال کو چینی شہری جو فائی اور اس کی خاتون دوست جو کہ دارجلنگ کی رہنے والی ہے،کو تقریباً 15 دنوں تک پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ معاملہ جاسوسی، حوالات کے کاروبار سے متعلق ہے یا نہیں۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ دونوں چینی جاسوس گھربرا گاؤں میں روی نٹور لال کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ نٹور لال نے پیر کو ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں پولیس معاشی جرائم اور خارجہ امور سے متعلق معاملات کے ماہرین کی ٹیم سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

میناکشی کاتیان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ایکو ٹیک میں تعینات پولیس کانسٹیبل روی اور یوگیش کو ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ دونوں گھربرا گاؤں کے علاقے میں تعینات تھے جہاں روی نٹور لال کا گیسٹ ہاؤس غیر قانونی طور پر چل رہا تھا، جس میں چینی شہری مقیم تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button