دیوبند

چوروں نے مسجد کو بنایا نشانہ ، ہزار وں روپے کا سامان چوری

دیوبند، 4؍ جولائی (رضوان سلمانی) بے خوف چوروں نے ایک جامع مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں پر رکھا انورٹر ، بیٹرہ سمیت ہزاروں روپے کا قیمتی سامان چوری کرلیا ، مسجد کے ذمہ داران نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دے کر نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ رات چوروں نے شہر کے محلہ فولاد پورہ میں واقع پرانی جامع مسجد میں دھاوا بولتے ہوئے وہاں پر رکھا انورٹر ، بیٹرہ اور بجلی کا قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے۔ چوری کے واقعہ کا علم صبح اس وقت ہوا جب محلہ کے باشندے فجر کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد پہنچے ، مسجد میں ہوئی چوری کے واقعہ سے علاقہ کے باشندوں میں کافی ناراضگی ہے ،

مسجد کے ذمہ دار آفاق احمد نے بتایا کہ چور تقریباً 50ہزار روپے کاسامان چوری کرکے لے گئے ہیں ، پولیس کو اطلاع دینے کے ساتھ ہی مسجد کمیٹی کے لوگ اپنی طرف سے بھی چوری کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں ، جب کہ دیوبند پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر ملنے پر تفتیش کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button