چنڈی گڑھ یونیورسٹی وائرل ویڈیو معاملہ: گرفتار طالبہ بیانات سے گمراہ کر رہی ہے: ایس آئی ٹی

چنڈی گڑھ ،24ستمبر ( ہندوستان اردو ٹائمز ) چنڈی گڑھ یونیورسٹی لیک ویڈیو معاملے میں تین رکنی ایس آئی ٹی معاملے کی جانچ کر رہی ہے، ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار تینوں ملزمان کو سات دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم اب چندی گڑھ یونیورسٹی کیس کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ مبینہ ویڈیو لیک کے الزام میں گرفتار طالبہ پوچھ گچھ کے دوران مختلف بیانات دے کر گمراہ کر رہی ہے۔
چندی گڑھ یونیورسٹی کے لیک ویڈیو کیس میں واقعے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کے مطابق، طالبہ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اسے پرائیویٹ ویڈیوز شیئر کرنے پر بلیک میل کیا گیا تھا، جب کہ اب وہ یہ بھی کہہ رہی ہے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی ویڈیوز کو بھیجی تھیں۔ اس کا بوائے فرینڈ شملہ میں بیٹھا ہے۔ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران طالبہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اس کے بوائے فرینڈ کے دوست نے بلیک میل کیا تھا۔
طالبہ نے بتایا تھا کہ وہ ویڈیوز، تصاویر جو اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ انہی تصاویر کے ساتھ کیس میں گرفتار دوسرا ملزم نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔کیس سے وابستہ ایک پولیس افسر کے مطابق کیس میں بلیک میلر طالب علم اور دیگر طالبات کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ کر رہا تھا۔ تاہم تینوں ملزمان 19 ستمبر سے سات دن کے پولیس ریمانڈ میں ہیں۔ ایس آئی ٹی کو دو اور لوگوں کے کردار پر بھی شبہ ہے، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔