چنئی

مشہور تمل اداکار اور کامیڈین وویک کا 59 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی،17؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) مشہور تمل اداکار وویک کا ہفتہ کو نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اس کی عمر 59 سال تھی۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کا علاج چل رہا تھا۔ ایس آئی ایم ایس اسپتال کے نائب صدر ڈاکٹر راجو شیوسامی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشہور مزاحیہ وویک کا صبح انتقال ہوگیا۔ انہیں جمعہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ای سی ایم او سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ جمعرات کووویک کو کورونا ویکسین دی گئی تھی۔ وزیر اعظم مودی اور اے آر رحمان نے بھی وویک کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا تھا کہ وویک کودل کا دورہ ٹیکے کی وجہ سے نہیں پڑا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مشہور تمل اداکار وویک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔واضح رہے کہ پدری شری ایوارڈ سے نوازے گئے وویک نے کئی بڑے تمل اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں رجنی کانت ، وجئے اور اجیت کمار شامل ہیں۔ وہ کچھ فلموں میں اہم اداکار کی حیثیت سے بھی نظرآئے اور ماحولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں بھی کافی سرگرم تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close