دیوبند

چندینا کولی میں نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت

گھریلو رنجش کے سبب بہنو ں نے بھابھی پر لگایا بھائی کے قتل کا الزام

دیوبند، 9؍ جون (رضوان سلمانی) کوتوالی علاقہ کے چندینا کولی گاؤں میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ متوفی کی بہنوں نے پولیس کے سامنے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنی حقیقی بھابھی پر بھائی کو قتل کرنے کا شک ظاہر کیاہے۔

گاؤں چندینہ کولی میں پچیس سال ٹیٹو کے گھر سے جب بچوں کے رونے بلکنے کی آواز آئی تو وہاں پہنچے آس پاس کے لوگوں نے دیکھا کہ گھر میں ٹیٹوکی لاش پڑی ہوئی ہے اور متوفی کی ناک و منہ سے خون بہہ رہاہے، جسم پر زخموں کے نشانات دیکھ کر گاؤں والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی سی او رام کرن سنگھ اور کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا پولس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ گاؤں والوں کے مطابق ٹیٹو سینی کے والدین کا کئی سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ ٹیٹو چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ اس کی شادی 7-8 سال پہلے سہارنپور کے دہرادون چوک کی رہنے والی پوجا سے ہوئی تھی۔

ٹیٹو کے ایک بیٹے کی چند ماہ قبل موت ہو گئی تھی، جبکہ اس کا ایک چار سالہ بیٹا ہے۔ متوفی کی بیوی کو لے کر گاؤں میں طرح طرح کے چرچہ ہے۔ بھائی کی موت کی اطلاع پر گاؤں پہنچی ٹیٹو کی بہن نے متوفی کی بیوی پوجا پر شک ظاہر کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ جس کی وجہ سے کچھ دن پہلے ٹیٹو اسے اپنے ماموں کے گھر سے لایا تھا۔ گاؤں والوں کے مطابق بدھ کی شام کو بھی دونوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوا تھا۔ وہ جمعرات کو واقعہ کے بعد سے گھر سے لاپتہ ہے۔

متوفی کی بہنوں نے اپنی بھابھی پر بھائی کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ موقع پر پہنچے افسران نے فارنسک ٹیم کو بلا کر واقعے کی تحقیقات کرائی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔سی او نے کہاکہ ٹیٹو کی موت مشتبہ حالات میں گھریلو پریشانی میں ہوئی ہے۔ مقتول کی اہلیہ کی پوجا پر لواحقین نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس اس واقعہ سے متعلق تمام نکات کی جانچ کر رہی ہے۔ پوجا کا موبائل بھی بند ہے۔ پولیس جلد ہی واقعے کا انکشاف کرے گی۔

ان کے مطابق اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ٹیٹو سینی کی موت کے بعد اب ان کا بیٹا میانک (4) اکیلا رہ گیا ہے۔ اب اس کی پرورش گاؤں والوں اور گھر والوں کو پریشان کر رہی ہے۔ تاہم واقعے کے بعد اہل خانہ نے اہلیہ کے فرار ہونے کی وجہ سے اس کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے بیٹے کی پرورش کا سوال ہر کسی کے ذہن میںاٹھ رہاہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button