چنئی

تمل ناڈو: چاربدمعاش اکھاڑ لے گئے اے ٹی ایم مشین

چنئی،02؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) تامل ناڈو کے شہر تیرپور میں چوروں کے ایک گروہ نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔ پہلے تو انہوں نے اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کی کوشش کی۔ لیکن جب وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے تو انہوں نے بینک آف بڑودہ کی پوری اے ٹی ایم مشین کو جڑ سے اکھاڑ لی۔ یہ اے ٹی ایم مشین تروپور مین شاہراہ پر لگی تھی ۔ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں بھی قید ہوگیا ہے۔ اس گروہ میں چار افراد ملوث تھے جنہوں نے اس واقعے کو انجام دیا ۔اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب صارفین وہاں رقم نکالنے کے لئے پہنچے ۔ انہوں نے دیکھا کہ اے ٹی ایم مشین کا اہم دروازہ ٹوٹا ہوا ہے اور اے ٹی ایم مشین بھی وہاں موجود نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ سی سی ٹی وی میں یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہاں چار افراد پہنچے تھے۔ سب نے ماسک لگا رکھا تھا۔ان چوروں نے مشین کو رسی کے ذریعے باندھ دیا تھا اور پھر اسے گاڑی میں لے جارہے تھے۔ بینک حکام کے مطابق 19 فروری کو اے ٹی ایم میں 15 لاکھ رپوئے ڈالے گئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں اب بھی تقریباًڈیڑھ لاکھ روپئے رہے ہوںگے۔ بتایا جارہا ہے کہ اے ٹی ایم پر سکیورٹی انتظامات اچھے نہیں تھے۔ اس کے ساتھ گزشتہ تقریبا دو سالوں سے رات کے وقت یہاں گارڈ کی کوئی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ انتخابات کی وجہ سے ریاست میں سیکورٹی کا نظام انتہائی سخت ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ چار لٹیروں کا گروہ اس واقعہ کو انجام دینے میں کیسے کامیاب ہوگئے۔ کیونکہ اے ٹی ایم مشین کافی بڑی ہوتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close