چنئی

ہندوستان۔ انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ آج سے: ٹرننگ پچ پر سیریز میں واپسی کی کوشش میں ہندوستانی ٹیم

چنئی،12؍ فروری ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو اسپنر کے لیے مددگار پچ پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی غلطیوں سے سبق لے گی کیونکہ کپتان وراٹ کوہلی بخوبی واقف ہیں کہ یہاں غلطی کرنے کا مطلب ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے محروم ہونا ہے۔ دورہ آسٹریلیا میں ملی تاریخی فتح کا خمارانگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں 227 رنز کی شکست سے ختم کردیا ۔ اب آنے والے تین میچوں میں ہندوستان کے لئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔عام طور پر دباؤ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوہلی کو بھی بطور کپتان اچھا کرنا ہوگا ۔ اس میچ میں شائقین کی میدان پر واپسی ہوگی اور یہ ہندوستانی ٹیم کے لئے ’ٹانک‘ کا کام کرسکتا ہے۔ہندوستان کوورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں داخل ہونے کے لئے دو میچ جیتنے ہیں اور ایک بھی میچ نہیں گنوانا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں بین فوکس کی شکل میں نیا وکٹ کیپر موجود ہے اور جیمس اینڈرسن کی جگہ اسٹورٹ براڈ لیںگے ۔ ڈوم بیس کی جگہ معین علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آل راؤنڈر کرس ووکس کوجوفرا آرچر کے زخمی ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے نمبر ون بیٹسمین اور کپتان جو روٹ نے کہاکہ جوفرا کا نہ کھیلنا افسوس ناک ہے لیکن امید ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں فٹ ہوجائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close