دہلی
چائلڈ پورنوگرافی کیس : سی بی آئی کی 20 ریاستوں میں 56 مقامات پر چھاپے

نئی دہلی ،24ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) ملک بھر کی 20 ریاستوں میں تقریباً 56 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کا چھاپہ چائلڈ پورنوگرافی یعنی آن لائن چائلڈ سیکسوئل ایکسپلوٹیشن میٹریل سے متعلق ہے۔ سی بی آئی کے چھاپے سنگاپور اور نیوزی لینڈ کے انٹرپول یونٹ کے اشتراک کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ایجنسی کو اطلاع ملی ہے کہ ملک میں کچھ ایسے گینگ ہیں جو آن لائن پلیٹ فارم پر بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس معاملہ میں یہ بھی معلومات ہیں کہ نیوزی لینڈ کے انٹرپول یونٹ نے سنگاپور کے ذریعے بتایا تھا کہ اس غیر قانونی کام میں ہندوستان کے کئی گینگ ملوث ہیں۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز