دہلیقومی

پی ایم مودی پر بنی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر ہنگامہ جاری: دہلی یونیورسٹی میں دستاویزی فلم کی نمائش پر ہنگامہ، 24 افراد زیر حراست، دفعہ 144 نافذ

نئی دہلی ، 27جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) گجرات مسلم نسل کشی پر بنی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔جے این یو، جامعہ ملیہ کے بعد اب دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں دستاویزی فلم کی نمائش کو لے کر ہنگامہ جاری ہے۔ جمعہ کو دہلی یونیورسٹی میں آرٹس کی فیکلٹی کے باہر کافی ہنگامہ ہوا۔ دہلی پولیس نے اس سے قبل احتجاج کرنے والے طلباء اور این ایس یو آئی کے ارکان کو حراست میںلیا ،بعدازاں پولیس نے بھیم آرمی کی طلبہ یونین کے کچھ ارکان کو بھی حراست میں لے لیا۔وہیںدہلی پولیس نے کل 24 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ NSUI-KSU کی جانب سے فیکلٹی آف آرٹس میں پی ایم مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

India: The Modi Question Documentary: हैदराबाद यूनिवर्सिटी में BBC की  विवादास्पद डॉक्यूमेट्री की स्क्रीनिंग के बाद एक्शन में पुलिस, JNU ने लगाई  रोक - LocalVocalNews

بی بی سی کی دستاویزی فلم انڈیا: دی مودی کویسچن 2002 کے گجرات مسلم نسل کشی پر مبنی ہے ، اس وقت نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے جمعہ کو دہلی یونیورسیٹی میں دستاویزی فلم دکھانے کا اعلان کیا تھا۔جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔ اے ڈی سی پی نارتھ دہلی رشمی شرما نے کہا کہ ہمیں اس معاملہ میں احتیاطی کارروائی کرنی ہوگی جس سے امن عامہ اور نظامِ امن میں خلل پڑتا ہے،یہ صرف احتیاطی کارروائی ہے۔

BBC Documentary: Students Detained At Delhi University After Clashes Over  BBC Series On PM

ڈی سی پی نارتھ ساگر سنگھ کالسی نے کہا کہ ہم دہلی یونیورسٹی کے آرٹ فیکلٹی گیٹ کے باہر کھڑے ہیں۔ یہاں ٹریفک بھی رواں دواں ہے، سب کچھ نارمل ہے۔ کچھ لوگ بی بی سی کی ممنوعہ دستاویزی فلم چلانے کی کوشش کرنے کے لیے یہاں آئے تھے، انھیں کئی بار انکار کیا گیا، سمجھایا گیا، لیکن جب وہ نہ مانے تو انھیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اندر سے سکریننگ کرنے کی کوشش کی۔

Bbc Documentary:डीयू में स्क्रीनिंग से पहले बवाल, प्रदर्शनकारी छात्र पुलिस  हिरासत में; धारा 144 लागू - Bbc Documentary To Be Screen At Delhi  University In Precautionery Measure Proctor ...

ہمیں بتایا گیا کہ اندر سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، اس لیے کچھ لوگوں کو اندر سے بھی حراست میں لیا گیا ہے، اب سب کچھ نارمل ہے۔دہلی یونیورسٹی کے پراکٹر نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے آئی کارڈز کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ ڈی یو کے طالب علم ہیں یا نہیں۔ اگر وہ باہر سے تعلق رکھتے ہیں تو پولیس کارروائی کرے گی اور اگر وہ ڈی یو سے ہیں تو ان کیخلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button