
احمد آباد ، 10اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بی جے پی کے کارکنوں کو گجرات میں کانگریس کی خاموش مہم چلانے کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹی کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے، حکمران جماعت (بی جے پی) اپنی انتخابی حکمت عملی میں جزوی تبدیلی لانے کے لائے۔
پی ایم مودی جو اپنی آبائی ریاست کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے کہا کہ لگتا ہے کہ کانگریس نے اس بار گجرات میں اپنی حکمت عملی تبدیل بدل لی ہے، جہاں اگلے چند مہینوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔آنند ضلع کے ولبھ ودیا نگر میں بی جے پی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس بار کانگریس نے نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔ میں نے چیک نہیں کیا ہے، لیکن عام طور پر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ پچھلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس بہت شور مچاتی تھی اور بی جے پی کو نیست و نابود کرنے کے لیے ڈینگے مارتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن 20 سال میں ہم نہیں ہارے اس لیے کچھ نیا کر دیا ہے۔ اس لیے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کھل کر کچھ نہیں کہہ رہی ہے، لیکن گاؤں میں جا کر اپنے فائدے کے لیے دوسروں کو متاثر کرنے کی اپنی پرانی چال اپنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ (کانگریس قائدین) نہ تو خبروں میں نظر آرہے ہیں، نہ پریس کانفرنس کررہے ہیں اور نہ ہی تقریر کررہے ہیں۔ توایسے وقت میں الجھنا کی ضرورت نہیں، یہ (کانگریس) بول نہیں رہی ہے، بلکہ گاؤں گاؤں پہنچ رہی ہے، میٹنگیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو چوکنا رہنے اور اہم اپوزیشن پارٹی کی اس نئی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔