دہلیقومی

پی ایم مودی نے اپنا قافلہ روک کرایمبولینس کو راستہ دیا

احمد آباد، 30ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے اپنے قافلے کو روک دیا۔پی ایم مودی جمعہ کو احمد آباد سے گاندھی نگر جارہے تھے۔

جب مودی نے ایک ایمبولینس کو سڑک پر رکتے دیکھا تو انہوں نے فوراً اپنے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے قافلے کو روکیں اور ایمبولینس کو گزرنے دیں۔اس دوران ان کے قافلے کی گاڑیاں کچھ دیر کے لیے رک گئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مودی احمد آباد میں میٹنگ کے بعد گاندھی نگر جا رہے تھے۔

پی ایم مودی نے آج گاندھی نگر اور ممبئی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وہ گاندھی نگر سے احمد آباد کے کالوپور اسٹیشن کے لیے اس ٹرین میں سوار ہوئے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button