یوپی

پی ایم سمان نیدھی کی عجیب کہانی: 33 ہزارافراد بعد از مرگ اسکیم کے مستفدین نکلے، انکشاف سے ہلچل

لکھنؤ ، 27جون (ہندوستان اردو ٹائمز) رائے بریلی ضلع میں ایسے 33 ہزار 936 کسان ہیں، جو دستاویزات میں مرنے کے بعد بھی پی ایم سمن نیدھی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر، لکھنؤ سے بھیجی گئی رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بھیجی گئی فہرست کی بنیاد پر محکمہ زراعت نے ضلع کی چھ تحصیلوں کے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو خطوط بھیجے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مرنے والے کسانوں کی تصدیق کرائیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 میں پردھان منتری کسان سمان نیدھی اسکیم کا آغاز کیاتھا۔ اسکیم کے تحت ایک سال میں ہر کسان کے کھاتے میں چھ ہزار روپے بھیجے جا رہے ہیں۔ جون کے مہینے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر سے لے کر ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایگریکلچر کے دفتر کو ایسے کسانوں کی فہرست بھیجی گئی ہے جو پی ایم سمان نیدھی اسکیم کے مستفید ہیں، لیکن ان کی موت ہو چکی ہے۔ڈائریکٹوریٹ کے خط پر محکمہ زراعت نے سیلون، لال گنج، رائے بریلی، ڈالماؤ، اونچاہار، مہاراج گنج تحصیلوں کے سب ڈویژنل مجسٹریٹوں سے کہا ہے کہ وہ مرنے والے کسانوں کی فہرست دے کر تصدیق کا کام کریں۔

افسران کا کہنا ہے کہ تحصیل کی تصدیق کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کس متوفی کسان نے پی ایم سمن ندھی کا فائدہ اٹھایا۔اس کی جانکاری ہونے پر یہ رقم اُن کے اہل خانہ سے وصول کیاجائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ نہ صرف رائے بریلی بلکہ ریاست کے تمام اضلاع میں ڈائریکٹوریٹ سے مرنے والے کسانوں کی فہرست بھیج کر تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ پی ایم سمن نیدھی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھی اُس کے معیارپر نظر بھی رکھی جارہی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button