دہلی

پیوش گوئل کو راجیہ سبھا میں قائد ایوان مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 18 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل کو راجیہ سبھا میں قائد ایوان مقرر کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کو ایوان بالا میں اس کا اعلان کیا۔

مانسون اجلاس کے پہلے دن انہوں نے کہا کہ انہیں پارلیمانی امور کے وزیر کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیوش گوئل، کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے قائد ایوان مقرر کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی گوئل راجیہ سبھا میں قائد ایوان رہ چکے ہیں۔

راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر ان کی میعاد حال ہی میں ختم ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ دوبارہ ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔نائیڈو کی جانب سے گوئل کو قائد ایوان مقرر کیے جانے کے اعلان کے بعد اراکین نے میزیں تھپتھپا کر گوئل کا استقبال کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button