دہلی

پیرس سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں پھر غیر انسانی حرکت

نئی دہلی،5جنوری ( ہندوستان اردو ٹائمز) ایئر انڈیا کے طیارے میں شرابی مسافر کے پیشاب کرنے کا معاملہ پھر منظر عام پر آیا ہے۔ خبرکے مطابق پیرس سے دہلی آنے والی پرواز میں ایک مرد مسافر نے خاتون مسافر کے کمبل پر پیشاب کر دیا۔ اس معاملے میں ایئر انڈیا کے حکام نے کہا کہ مرد مسافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،کیونکہ اس نے تحریری معافی مانگی تھی۔پی ٹی آئی کے مطابق پرواز تقریباً 9.40 بجے دہلی میں اتری۔

اس پورے معاملہ کے بارے میں ایئرپورٹ سکیورٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ مرد مسافر نے شراب نوشی کی تھی اور اس نے ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔ پھر اس نے شرابی مسافر نے خاتون مسافر کے کمبل پر پیشاب کردیا۔ اس کے بعد اسے سی آر پی ایف نے دہلی میں گرفتار کیا، لیکن دونوںکے درمیان سمجھوتہ ہونے کے بعد مرد مسافر کو چھوڑ دیا گیا۔یہ واقعہ 6 دسمبر کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 142 میں پیش آیا۔ طیارے کے پائلٹ نے اس کی شکایت اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 26 نومبر کو ایک نشے میں دھت شخص نے ایئر انڈیا کی نیویارک-دہلی فلائٹ کی بزنس کلاس میں خاتون ساتھی مسافر پر مبینہ طور پر پیشاب کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق 26 نومبر کے واقعے کے معاملے میں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ سے موصول ہونے والی تحریر کی بنیاد پر دہلی پولیس نے دفعہ 294 (عوامی جگہ پر فحش حرکت)، 354 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تعزیرات ہند اور ایئر کرافٹ رولز کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال اس پورے معاملہ میں بھی ایئر انڈیا نے بتایا کہ’ سمجھوتہ‘ ہو گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button