دیوبند

پہلے کی طرح ماسک کو زندگی کا حصہ بنائیں : ڈاکٹر شمیم دیوبندی

دیوبند، 25؍ دسمبر (رضوان سلمانی) ملک میں کورونا کا خطرہ لوگوں کو ڈرانے لگا ہے ، مرکزی وزارت صحت کی جانب سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے،جب کہ ریاستی حکومت بھی احتیاط برتنے کے قدم اٹھانے لگی ہے۔ اسی درمیان ڈاکٹر بھی لوگوں کو صلاح دینے لگے ہیں کہ منہ پر ماسک لگاکر ہی باہر نکلیں ،کورونا کی آمد لوگو ں کو پریشانی میں ڈالنے لگی ہے، مرکز اور ریاستی حکومت کی گائڈ لائن کے بعد محکمہ صحت بھی حرکت میں آگیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی صلاح دی جانے لگی ہے۔ شہر کے معروف ڈاکٹر شمیم انصاری کا کہنا ہے کہ پہلے کی طرح ماسک کو زندگی کا ضروری حصہ بنائیں ، اس کے لئے پولیس انتظامیہ کی سختی کا انتظار نہ کریں کیوں کہ اس کے استعمال سے ایک تو ٹھنڈ کے موسم میں راحت ملے گی اور ساتھ ہی یہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے بھی بے حد ضروری ہے۔ ڈاکٹر شمیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور ہوسکے تو سینی ٹائزر کا بھی استعمال کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کے تئیں بیدار کریں۔ احتیاط برتنا ہمارے لئے ہی فائدہ مند ہے ، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ہم اس موسم میں احتیاط برتیں گے تو بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button