بنگلورعجیب و غریب

پہلے محبت، پھر شادی ، اب صرف چھ ماہ بعد شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کا بے دردی سے کردیا قتل

بنگلورو : شہر کے تاورکیرے کے سبھاش نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک شکی مزاج شوہر نے اپنی بیوی کے چال چلن پر شک کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور مقتولہ کے بڑےبھائی کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا کہ وہ اسکی بیوی کے عاشق کو بھی مار ڈالے گا۔ نازـ( بائیس سالہ) ایک گھریلو خاتون ہے جسے قتل کیا گیا اور اس کے شوہر نصیر حسین پر قتل کا الزام ہے۔

ناز اور نصیر حسین ایک ہی کمپنی میں ساتھ کام کرتے تھے اسی دوران ایک دوسرے سے پیار ہو گیاتھا۔ نصیر حسین کے والد اور والدہ نہ ہونے کی وجہ سے ناز کے والدین نے محبت کی شادی کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا۔ یہ جوڑا، جن کی شادی صرف چھ ماہ قبل ہوئی تھی، سبھاش نگر میں ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔محبت اور شادی کرنے والے جوڑے کا خاندان اچھا چل رہا تھا۔ لیکن حال ہی میں ناز جب حاملہ ہوئی تو اس کے شوہر نصیر کو شک ہوا۔نصیر کا کہنا تھا کہ یہ اس کا بچہ نہیں ہے۔ جس سے دونوں کے درمیان لڑائی ہوتی۔

bengaluru suspicion of affair husband kills wife

دونوں میں جھگڑے کے نتیجے میں نصیر نے اپنی بیوی ناز کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سدوگنٹپالیہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ درج کرلیا۔ اس کے علاوہ ناز کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے سینٹ جان ہسپتال بھیج دیا گیا اور لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔اس نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی ناز کو قتل کرنے کے علاوہ اس کے بڑے بھائی کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا اور فرار ہو گیا۔ سدوگنٹےپالیہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور نصیر کی گرفتاری کے لیے تلاش کر رہی ہے، جس نے یہ پیغام چھوڑا تھا کہ وہ ناز کے عاشق کو بھی قتل کر دے گا۔

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button