حیدرآباد

پہلا مسٹر تلنگانہ شفیع سمیع اوپن باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کے پوسٹر کا محمودعلی کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد(ہندوستان اردو ٹائمز) پہلا مسٹرتلنگانہ شفیع سمیع اوپن باڈی بلڈنگ چمپئن کے پوسٹر کا تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمدمحمودعلی کے ہاتھوں کیمپ آفس میں رسم اجراء عمل میں آیا۔اس موقع پر تلنگانہ فزیک سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔

وزیرداخلہ محمدمحمودعلی نے اس چمپئن شپ کے انعقادکیلئے نیک تمنائوں کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ شفیع سمیع باڈی بلنگ چمپئن شپ 2022میں زیادہ سے زیادہ نوجوانو ںکوحصہ لیتے ہوئے اسٹیٹ کا نام روشن کرنا چاہئے۔ باڈی بلڈنگ نہ صرف ایک کھیل ہے بلکہ ہرانسان کوجسمانی طورپرصحت مند رہنے کیلئے باڈی بلڈنگ ضروری ہے۔Amateur Olympiaکیلئے انتخاب 2اکتوبر2022 کوبروز اتوار ایم ایس کنونشن گچی بائوڈی روڈ حیدرآباد تلنگانہ میں ہوگا۔ ہر باڈی بلڈر ،ماسٹرس اور جونیئرس او رجسمانی طورپرمعذور ہر اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہرعمر کے افراد اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر ات 9849566760 یا 9985525258 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔دی نیشنل فزیک کمیٹی( این پی سی)نوجوانوں کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ این پی سی امریکہ میں قومی سطح کے مقابلے منعقدکرتی ہے۔ یہ کمیٹی IFBBپرولیگ سے منظورشدہ ہے۔ ہیمنت انگریش (نیشنل ہیڈ انڈیلن فزیک الائنس اینڈ آئی ایف بی پروڈائرکٹر)، ڈاکٹر انکور ہستر (نیشنل منیجر آف انڈین فزیک الائنس)، شفیع سمیع (تلنگانہ اسٹیٹ ہیڈNPC) ، عبید الہاجری (تلنگانہ اسٹیٹ نائب صدر)،خواجہ دانش(تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری)، عمرالعزیز (تلنگانہ اسٹیٹ ٹریژر،این پی سی) کمیٹی سے وابستہ ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button