بہاریوپی

پھر شدید سردی، یوپی، بہار اور پنجاب میں سرد لہر، جانیں کتنے دنوں تک رہے گا شدید سردی اور کہرہ

اترپردیش، دہلی-این سی آر، پنجاب سمیت بہار اور شمال وسطی ریاستوں میں 16 سے 20 جنوری تک سرد لہر کا قہر جاری رہے گی۔ کم از کم درجہ حرارت 3 سے 6 ڈگری سیلسیس تک گر کر کئی علاقوں میں 3 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ دہلی سمیت کچھ علاقوں میں اتوار کو بھی ٹھنڈ بڑھے گی۔ ہفتہ کو دہلی این سی آر سمیت زیادہ تر علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 7-10 ڈگری کے درمیان رہا۔

ہماچل پردیش کے روہتانگ میں 60 سینٹی میٹر، شمال میں اٹل ٹنل میں 30 اور جنوب میں 45 سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 5 روز تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید کہر چھایا رہے گا اور بعض مقامات پر انتہائی گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ یہ تبدیلی جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے اونچے علاقوں میں بھاری برف باری کے اثر کی وجہ سے متوقع ہے۔ ان علاقوں میں اگلے ہفتے بھی شدید برف باری اور بارش کا امکان ہے۔ برفباری، سردی کی لہر اور دھند کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں دن کے وقت بھی سردی رہے گی۔

برفانی ہواوں سے گرا درجہ حرارت، بڑھی سردی
شمال مغربی سمت سے جاری برفانی ہواوں سے دہلی میں ایک مرتبہ پھر سے سردی بڑھ گئی ہیے۔ آنے والے دنوں میں سرد لہر کے چلنے سے کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے دن میں امکانی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ 15 جنوری سے دہلی اور پڑوسی ریاستوں کے الگ الگ حصوں میں پھر سے سرد لہر کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ وہیں منگل سے 20 جنوری تک محکمہ نے یلو الرٹ کی وارننگ جاری کی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button