پٹنہ

کرونا وائرس: لاک ڈائون کو لے کر نتیش حکومت نے مرکز سے کیا مطالبہ

پٹنہ ،10 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے 21 دن کا لاک ڈائون ختم ہونے میں 4 دن باقی ہیں۔ مرکزی حکومت نے تمام ریاستی حکومتوں سے اس پر رائے مانگی ہے کہ اس کو بڑھایا جائے یا نہیں۔ اسی معاملے میں بہار حکومت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں تعمیراتی کام کو اس کے فریم سے باہر رکھا جائے۔جو تعمیری کام چل رہا ہے اس پر روک نہ لگائی جائے۔ مانا جا رہا ہے کہ بہار میں بڑی تعداد میں مزدور گھر میں خالی بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں روزی روٹی کابڑی مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔وہیں لاک ڈائون کے اعلان کے بعد دہلی این سی آر اور ممبئی سے بڑی تعداد میںمہاجر مزدور اور کارکن گھر آ گئے ہیں اور بے روزگاری کے حالات میں جو پریشانیاں سامنے آئیں گی وہ بہار کے لئے کرونا کے ساتھ ایک نیا چیلنج کھڑا کر دے گا۔ وہیں بہار حکومت کی اس درخواست پر دوسری ریاست بھی اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔آپ کو بتا دیں بہار میں کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے اور سیوان ضلع کے گائوں ایک ہی خاندان کے 23 افراد اس بیماری سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس گائوں میں کل 25 لوگ متاثر ہیں۔ وہیں بہار میں اس بیماری سے اب تک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close